لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو لوگ سی پیک کوروکنا چاہتے تھے،عوام نے ان کی منفی سیاست کومسترد کردیااورمہرتصدیق ثبت کر دی کہ وہ ترقی کی راہ میں کسی کورکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سی پیک منصوبوں پرانتہائی تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے اورآج کئی ترقیاتی منصوبے پوری آب و تاب سے جاری ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ سی پیک پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی لا رہا ہے،یہ ہماراعظیم دوست ہمسایہ ملک چین کا احسانِ عظیم ہے، پاکستان کا ہاتھ تھامنے پرچین کاناقابل فراموش تعاون کبھی نہیں بھلا سکتے۔
پنجاب حکومت
عوام نے سی پیک میں روکاوٹ ڈالنے والوں کو مسترد کردیا ،شہبازشریف
