عوام کی بےلوث خدمت کےلیےخون پسینہ بہایا ہے‘ شہبازشریف
لاہور:(ملت آن لائن)عوام کی بےلوث، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ہمیشہ خون پسینہ بہایا ہے جبکہ منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت نہیں کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ با شعورعوام نے خدمت کرنے والوں کو ہمشیہ سر آنکھوں پر بٹھایا ہے جبکہ عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا،حکومت نے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں۔
آصف زرداری نے ملکی دولت لوٹی: شہبازشریف
خیال رہے کہ رواں ماہ 7 فروری کو ملتان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خود ملک کی دولت لوٹنے والے آصف علی زرداری اب یہ کہتے وہ کہ میں لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔