غائب رہنے والے لیگی اراکین کیخلاف کارروائی ہوگی؛سعد رفیق
اسلام آباد:(ملت آن لائن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں کچھ ارکان مجبوری کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے، جو لوگ بغیر وجہ کے غیرحاضر ہوئے ان کے خلاف ڈسپلن کی کارروائی ہونی چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنے خلاف کھلنے والے محاذ کو دلچسپی سے دیکھ رہا ہوں، ایسے سیاسی ہتھکنڈوں سے ان کا سیاسی مؤقف دبایا نہیں جا سکتا، کبھی ایسا کام نہیں کیا جو باعث شرمندگی ہو، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے میں ہاتھ صاف ہیں۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن کے طور پر جمہوریت کے لئے جد و جہد جاری رکھیں گے۔
پنجاب حکومت
غائب رہنے والے لیگی اراکین کیخلاف کارروائی ہوگی؛سعد رفیق
