پنجاب حکومت

غیر انسانی نظام بدلنے کیلئے جنگ کرتا رہوں گا:شہباز

لاہور: (ملت) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رجب طیب اردوان گورنمنٹ آف پنجاب ہسپتال مظفر گڑھ کے توسیعی منصوبے کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں جناح ہسپتال لاہور میں جاں بحق ہونے والی خاتون کا ذکر انتہائی دردمندانہ پیرائے میں کیا اور کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ وسائل کی قلت کے باعث پیش نہیں آیا بلکہ اس کی وجہ درددل کا فقدان اور انسانیت کی کمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس غریب خاتون نے چار ہسپتالوں کے دروازے کھٹکھٹائے لیکن اس کی کہیں شنوائی نہیں ہوئی۔ اگریہ خاتون وزیر اعلی، وزیر، سیاستدان یا بیوروکریٹ کی والدہ ہوتیں تو کیا ان کے ساتھ یہ سلوک کیا جاتا ۔ ان کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ غریب تھیں اور میں غیر انسانی نظام بدلنے کیلئے جنگ کرتا رہوں گا اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک ہسپتالوں میں کسی مریض کا غریب ہونا اس کا جرم نہ ہو۔