فیصل آباد(ملت آں لائن)فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں گھر سے خاتون اور 2 بچیوں کی لاشیں برآمدہوئیں جبکہ شوہر کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ شورکوٹ کینٹ کے نواحی علاقے میں بھی گھر سے لڑکا اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ ہفتہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق لاشیں جڑانوالہ رشید پارک کے قریب گھر سے برآمد ہوئیں،اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شوہر کو طبی امداد دی جا رہی ہے ،اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹیوں نے زہر کھایا ہے،پولیس نے دوسرے پہلوسے بھی تفتیش شروع کر دی ہے۔ادھر شورکوٹ کینٹ کے نواحی علاقے میں بھی گھر سے لڑکا اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔۔۔۔(رانا)
پنجاب حکومت
فیصل آباد؛ گھر سے خاتون اور2 بچیوں کی لاشیں برآمد
