پنجاب حکومت

فیصل آباد میں شدید دھند، حد نگاہ انتہائی کم

فیصل آباد میں شدید دھند، حد نگاہ انتہائی کم
فیصل آباد: (ملت آن لائن) شہر میں کئی روز سے دھند کا راج، دھند میں شدت آنے کے بعد حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی۔ موٹروے ترجمان کے مطابق فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم 3 اور فیصل آباد سے گوجرہ موٹروے ایم 4 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے، جسکے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہائی وے حکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے پرہیز کرنے اور دوران ٹریفک فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔