قانون میں ترمیم کرکے ہم یہ کرسکتے ہیں، رانا ثناءاللہ
لاہور:(ملت آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں بلاول بھٹو کی طرح کسی کو لاکر پگڑی پہنانے کی ضرورت نہیں، قانون میں ترمیم کرکے نوازشریف دوبارہ آسکتے ہیں، طاہرالقادری اپنے بیٹوں کیلئے ٹکٹ کے خواہشمند ہیں،حمزہ شہباز اور مریم نواز ن لیگ کا مستقبل ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہمارا نعرہ سویلین بالادستی اور نظام عدل کی بحالی ہوگا۔ عوام سےمینڈیٹ شعوری طور پرحاصل کریں گے۔ آئندہ انتخابات میں ایک طرف نوازشریف اور دوسری طرف تمام سیاسی جماعتیں ہوں گی، دیگر سیاسی جماعتوں کو نظرنہیں آرہا کہ اب کیا کریں۔
پنجاب حکومت
قانون میں ترمیم کرکے ہم یہ کرسکتے ہیں، رانا ثناءاللہ
