پنجاب حکومت

قوم پوچھتی ہے نواز شریف کا جرم کیا ہے ، رانا ثنا اللہ

زینب کیس: نہ توغیرملکی

قوم پوچھتی ہے نواز شریف کا جرم کیا ہے ، رانا ثنا اللہ

لاہور:(ملت آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ قوم پوچھتی ہے نواز شریف کا جرم کیا ہے، کیا نوازشریف کا جرم ہے انہوں نے ملک کوایٹمی قوت بنایا، ، ایسے فیصلوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جسکی مثال نہیں ملتی، پوری قوم اس فیصلے سے صدمہ میں ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تخلیق اپنے خالق سے بڑی نہیں ہوسکتی ، آئین پارلیمنٹ کی تخلیق ہے، آئین پارلیمنٹ سےسپریم ہے ،اس بات سےاختلاف کرتا ہوں ،سپریم کورٹ آئین کی تخلیق ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ بھی شہری سے بنیادی حقوق نہیں چھین سکتی، آئین شکنوں کو پی سی او ججز کے فیصلوں سے تحفظ ملا ، کیا نوازشریف کا جرم ہے انہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، قوم پوچھتی ہے نواز شریف کا جرم کیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ایسےفیصلوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے، جسکی نذیر نہیں ملتی، تحفظات کے باوجود 28جولائی کے فیصلے کو تسلیم کیاگیاتھا، عدالتی فیصلوں کابھی احترام کرتے ہیں،رائےدیناجمہوری حق ہے۔
عدلیہ کے ریمارکس کے باعث انتظامیہ مفلوج اور سیاستدان چور بن کر رہ گئے ہیں، رانا ثناء اللہ
سینٹ الیکشن کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سب سے بڑی جماعت سینیٹ الیکشن سے باہر،امیدوار آزاد ہوگئے، 7 یا 8آزاد امیدوار جب الیکشن لڑیں گے تو کیا تماشا ہوگا، یہ تماشا کیوں بنایا جارہا ہے ، پوری قوم اس فیصلے سے صدمہ میں ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ احدچیمہ کی گرفتار ی نیب نے جس اندازسےکی قابل افسوس ہے، نیب کی طرف سے پہلے ایک انکوائر ی کی جاتی ہے، ایسا نہیں ہوتا ملزم کو خط لکھ کر بلائیں،پھر دفتر سے گرفتارکرلیں، آج پنجاب کابینہ کا اجلاس بلایا جارہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ احد چیمہ کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت ہے تو سامنے لائیں، نیب کوکس نے حق دیا کہ الزام کی بنیاد پرکسی کی پگڑیاں اچھالے، ایسے عمل کی نیب کوکبھی اجازت نہیں دی جائے گی ، پنجاب حکومت بالکل پریشان نہیں ہے، نیب صرف دیانتدارافسرکو کام کرنے سے روک رہی ہے۔