پنجاب حکومت

قیمتی جانوں کےنذرانےدینےوالےشہدا قوم کےہیروہیں‘ شہبازشریف

قیمتی جانوں کےنذرانےدینےوالےشہدا قوم کےہیروہیں‘ شہبازشریف
لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نے مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گرد حملے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سرحد پار سے دہشت گرد حملے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کی۔ شہبازشریف نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں، قیمتی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداقوم کے ہیرو ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرحد پار سے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو شہداکی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔ پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے حملہ، تین اہل کار شہید گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردوں نے ایف سی اہل کاروں پر حملہ کیا تھا، جس میں‌ لانس نائیک سمیت تین اہل کار شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ 13 نومبر کوپاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کیپٹن جنیدحفیظ اورسپاہی رحم شہید اور 4 زخمی جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔