پنجاب حکومت

لارڈ نذیر کی ننکانہ میں شہید کیپٹن حسنین کے گھر آمد، ورثا سے تعزیت

لارڈ نذیر کی ننکانہ میں شہید کیپٹن حسنین کے گھر آمد، ورثا سے تعزیت
ننکانہ صاحب:(ملت آن لائن) رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کی ننکانہ صاحب میں شہید کیپٹن حسنین کے گھر آمد، لارڈ نذیر احمد کی شہید کیپٹن کے ورثا سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، لاڑد نذیر احمد نے گردوارہ جنم استھان کا دورہ بھی کیا۔ لارڈ نذیر احمد نے شہید کی قبر پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سید مشاید حسین اور دیگر ارکان بھی لارڈ نذیر کے ہمراہ تھے۔ لارڈ نذیر احمد گردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا، اس موقع پر مقامی سکھ برادری نے لارڈ نذیر کا استقبال کیا اور گل پاشی کی۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ کیپٹن حسین نواز شہید پوری پاکستانی قوم کے لئے باعث فخر ہیں، کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم قابل مذمت ہیں، آرمی چیف کا دورہ ایران قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا خالصتان تحریک کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، ناگا، لینڈ آسام اور بھارت میں جاری دیگر 17 تحریکوں کی مدد کرنی چاہیے، یورپ اور دیگر ممالک بھارت کو اس لیے تنقید کا نشانہ نہیں بناتے کیونکہ بھارت بہت بڑی منڈی ہے، بھارت میں بھی شدت پسندی آرہی ہے وہاں لوگوں کو زبردستی ہندو بنایا جارہا ہے۔