لاکھوں خاندان باعزت روزگار کما رہے ہیں: شہباز شریف
لاہور: (ملت آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب خود روزگار سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلاسود قرضوں کی سکیم ایک منفرد سکیم ہے اور اس سکیم کے تحت لاکھوں گھرانوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں، غریب عوام اور کمزور معیشت کے حامل طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ایسے فلاحی پروگرام جاری رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے اس سکیم کے تحت گزشتہ چند برس کے دوران 17 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مجموعی طور پر 36 ارب 70 کروڑ کے بلاسود قرض دئیے ہیں جن کی واپسی کی شرح 99.96 فیصد ہے۔ بلاسود قرضوں کے ذریعے لاکھوں خاندان آج باعزت روز گار کما رہے ہیں۔
پنجاب حکومت
لاکھوں خاندان باعزت روزگار کما رہے ہیں: شہباز شریف
