لاہور، 8 مشتبہ افراد گرفتار
لاہور: (ملت آن لائن) پولیس کے مطابق سرچ آپریشن بادامی باغ، لاری اڈہ، نولکھا، شفیق آباد، داتا دربار اور گلبرگ کے علاقوں میں کیے گئے۔ پولیس نے تعلیمی اداروں اور گرجا گھروں سے ملحقہ آبادیوں کو چیک کیا جبکہ شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر بس اڈوں، ہوٹلوں اور ہاسٹلوں کی بھی خصوصی چیکنگ کی گئی اور مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
…………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
سیالکوٹ: (ملت آن لائن)سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد ابوبکر کو ڈسکہ سے گرفتار کیا گیا، جس کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔ انسداد دہشت گردی فورس نے سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد ابوبکر کو ڈسکہ سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، جس کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔ دہشت گرد سیالکوٹ میں حساس ادارے کو ہدف بنانا چاہتا تھا۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر سمیت دیگر سامان برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔