پنجاب حکومت

لاہور، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور؛ سردی کی شدت میں اضافہ
لاہور:(ملت آن لائن) لاہور سمیت پنجاب اور اسلام آباد میں سرما کی پہلی بارش سے خنکی بڑھ گئی، سموگ کا اثر کم ہونے لگا، پشاور میں بھی ابر رحمت برس پڑا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج مزید رم جھم کا امکان ہے۔پنجاب میں سرما کی پہلی بارش نے خشک سردی کا خاتمہ کر دیا، باغوں کے شہر لاہور میں رم جھم اور بوندا باندی سے ہر منظر دھل گیا، ٹھنڈی ہواؤں کے تڑکے نے سردی کا پیغام بھی دے دیا۔ آلودہ سموگ کا اثر کم ہونے پر شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ ملتان، فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، وہاڑی، میاں چنوں، کروڑ لعل عیسن، بہاولنگر، ہارون آباد، رینالہ، کبیروالا میں بھی وقفے وقفے سے بادل برس پڑے جبکہ بھکر، چیچہ وطنی میں موسلا دھار بارش ہوئی۔اسلام آباد میں بھی صبح کے وقت بادل خوب برسے، ہواؤں کے تڑکے نے ٹھنڈ بڑھا دی، خشک سردی سے ستائے چہرے کھل اُٹھے۔ پشاور میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز سہ پہر سے شروع ہونے والی بارش سے موسم خنک ہوگیا ہے، سموگ اور ڈینگی ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید بادل برسنے کا امکان ہے، پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ہے۔

پنجاب میں سرما کی پہلی بارش نے خشک سردی کا خاتمہ کر دیا، باغوں کے شہر لاہور میں رم جھم اور بوندا باندی سے ہر منظر دھل گیا، ٹھنڈی ہواؤں کے تڑکے نے سردی کا پیغام بھی دے دیا۔ آلودہ سموگ کا اثر کم ہونے پر شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ ملتان، فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، وہاڑی، میاں چنوں، کروڑ لعل عیسن، بہاولنگر، ہارون آباد، رینالہ، کبیروالا میں بھی وقفے وقفے سے بادل برس پڑے جبکہ بھکر، چیچہ وطنی میں موسلا دھار بارش ہوئی۔اسلام آباد میں بھی صبح کے وقت بادل خوب برسے، ہواؤں کے تڑکے نے ٹھنڈ بڑھا دی، خشک سردی سے ستائے چہرے کھل اُٹھے۔ پشاور میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز سہ پہر سے شروع ہونے والی بارش سے موسم خنک ہوگیا ہے، سموگ اور ڈینگی ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔