لاہورمیں اب بھی دھرنا جاری
لاہور:(ملت آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مذہبی جماعت کے ایک دھڑے کا دھرنا جاری ہے ۔احتجاج کے باعث مال روڈ کا کچھ حصہ ٹریفک کے لئے بند ہے جبکہ تمام تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی ہے ۔ گذشتہ روزلاہورمیں ہونے والے دیگراحتجاج ختم ہوگئے تھے لیکن پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری ہے۔لاہورمیں دھرنا دینے والے نئے مطالبات پر ڈٹ گئے۔ شرکاء کا مطالبہ ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ مستعفی ہوں اور راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ سامنے لائی جائے ۔ دھرنے کے باعث ریگل چوک سے الحمراء تک مال روڈ بند ہے اورشہری متبادل راستوں کی تلاش میں ادھر سے ادھر بھٹک رہے ہیں۔ لاہورکے تمام تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بند ہیں ۔۔۔ جبکہ تجارتی سرگرمیاں معمول پر آگئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر مذہبی جماعت کا ایک دھڑا بدستور دھرنا دیے بیٹھا ہے جس نے اسلام آباد میں ہونے والا معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
پنجاب حکومت
لاہورمیں اب بھی دھرنا جاری
