لاہورمیں دہشتگردی کا خدشہ
لاہور: (ملت آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لاہور سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ لاہور سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیو ائیر نائٹ کے موقع پر دہشتگردی کا خدشہ ہے جس سے بچنے کے لئے لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر میں تقریباً 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ یہ نفری مال روڈ، لبرٹی مارکیٹ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، شادمان، فورٹریس سٹیڈیم ، اقبال ٹاؤن سمیت اہم مقاما ت پر تعینات کی جائے گی۔
……………………..
..اس خبر کو بھی پڑھیے….
گوجرانوالہ، سی آئی اے پولیس کی کارروائی‘ 3ملزمان گرفتار
گوجرانوالہ:(ملت آن لائن) صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے گوجرانوالہ میں کاروائی کرتے ہوئے چوری ، ڈکیٹی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث (کاشی ڈکیٹ گینگ )کے 3 ملزمان گینگ کا سرغنہ قاسم عرف کاشی، فیصل اورحسن کوگرفتارکرلیا۔
ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کے مطابق گرفتار ملزما ن کے قبضے سے موٹرسائیکلیں ، درجنوں موبائل، لاکھوں روپے نقدی اور جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔عمران عباس چدھڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو روکتے اور گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے اورملزمان کے خلاف مختلف شہریوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رات و رات امیر بننا چاہتے تھے جس کے لیے وہ شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے بعد فرارہوجاتے۔ڈی ایس پی سی آئی اے کے مطابق ملزمان مختلف شہروں میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے اورملزمان سے تفتیش جاری ہے۔