پنجاب حکومت

لاہورہائیکورٹ کی یاسمین راشد کی درخواست کی سماعت سے معذرت

لاہورہائیکورٹ کی یاسمین راشد کی درخواست کی سماعت سے معذرت
لاہور:(ملت آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہائشی علاقے میں کلینک قائم کرنے پر ایل ڈی اے کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کوکالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔ فاضل عدالت کے روبرو ڈاکٹر یا سمین راشد کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 1992 میں شادمان میں رہائش کیلئے مکان کرائے پر حاصل کر کے رہائش گاہ کے 25 فیصد حصے پر کلینک کا قیام قانون کے مطابق کیا گیا، مگر رہائش گاہ پر کلینک شروع کرنے پر ایل ڈی اے کی جانب سے نوٹسز جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمرشلائزیشن کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایل ڈی اے کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دئیے جائیں۔ تاہم بنچ کے فاضل جج جسٹس جواد حسن نے اسی نوعیت کی درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ جسٹس جواد حسن نے کیس مزید سماعت کیلئے دائر درخواست چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی۔