لاہور ائرپورٹ پر سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
لاہور:(ملت آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورسز (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزمان مجید احمد اور شمیم اختر ایمریٹس ائیر کی پرواز 623 سے جدہ جارہے تھے اور انہوں نے ہیروئن تھرماس میں چھپا رکھی تھی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ فیملی کے ہمراہ محمد ازان نامی بچہ بھی ہے، ملزمان کو تفتیش کے لیے حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔ لاہورایئرپورٹ پرغیرملکی دوشیزہ سے 9 کلو ہیروئن برآمد،واضح رہے کہ 2 روزقبل علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پربیرون ملک جانے والی غیرملکی دوشیزہ کے سامان سے 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 15 کروڑ روپے تھی۔
…………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…قصورواقعےکی تحقیقات کرنےوالی جےآئی ٹی کے سربراہ تبدیل
لاہور:(ملت آن لائن) قصور میں قتل کی گئی 7 سالہ زینب کے والد کے اعتراض کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔ زینب قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا، جے آئی ٹی کے نئے سربراہ آر پی او ملتان محمد ادریس ہوں گے۔ مقتولہ زینب کے والد محمد امین نے گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدابخش کے نام پراعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ سربراہ کسی اور کو بنایا جائے۔ زینب کے والد کا جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل کرنے کا مطالبہ زینب کے والد کے اعتراض کے بعد آرپی او ملتان محمد ادریس کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ بنادیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ یاد رہے کہ زینب کے والدین عمرےکی سعادت کے لیے سعودیہ عرب میں تھے کہ خالہ کے گھر مقیم کمسن زینب کو پانچ روز پہلے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد سفاک درندوں نے بچی کو زیادتی نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قصورمیں بچیوں کواغواکےبعد قتل کرنے کا یہ دسواں واقعہ ہے اور پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔