پنجاب حکومت

لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے دو روز بعد کھل گئے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے دو روز بعد کھل گئے
لاہور:(ملت آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے دو روز بعد کھل گئے۔ سڑکوں پر رونقیں بحال ہو گئیں۔ سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ دھرنوں کے باعث معاملات بہتر نہیں تھے اس کی وجہ سے دو دن سکولز بند کئے گئے تھے۔ دھرنے کے باعث صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں تمام سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو دو روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ افواہیں تھیں کہ فیض آباد دھرنا کے خاتمہ کے بعد گزشتہ روز سکولز کھل جائیں گے لیکن سیکرٹری تعلیم پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے خود بیان جاری کر کے اس کی تردید کر دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالات بہتر نہیں ہوئے اس لیے تعلمی اداروں کی دو روزہ چھٹی کا فیصلہ برقرار رہے گا۔