پنجاب حکومت

لاہور سمیت پنجاب میں دھند نے ہر منظر دھندلا دیا

لاہور سمیت پنجاب میں دھند نے ہر منظر دھندلا دیا
لاہور:(ملت آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کا راج ہے، بڑے شہروں میں پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔ موٹر وے سمیت اہم شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ مسافروں کو مشکلات پیش آئیں۔ ٹرینیں بھی کئی کئی گھنٹے لیٹ رہیں۔ پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں رہے۔ لاہور میں صبح کے وقت دھند نے ہر چیز کو دھندلا دیا، کئی مقامات پر حد نگاہ صفر رہی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی، دھند کے باعث علامہ اقبال ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن رات بھر بند رہا جبکہ دیگر بڑوں شہروں میں بھی پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔ دھند کے باعث ٹرینیں بھی کئی کئی گھنٹے لیٹ ہیں۔ موٹر وے پر بھی ٹریفک کے مسائل ہیں، حد نگاہ کم ہونے سے مختلف سیکشز بند کر دیئے گئے۔ نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا۔
سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی دھند کے ڈیرے رہے جس سے لوگ پریشانی کا شکار رہے۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت اور سموگ میں کمی کا امکان ہے تاہم دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔