لاہور (ملت + آئی این پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے میرا اور میرے وفد کا یادگار استقبال کیااور اس شاندار میزبانی پر میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے دورہ لاہور کے دوران ہمارے لئے بے پناہ محبت، پیار اور خلوص کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ ترک صدر جب طیب اردوان میرے بھائی ہیں اور مجھے اپنے بھائی کی میزبانی کا شرف حاصل کرکے بے پناہ خوشی ہوئی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان کے دل لاہور آمد پوری قوم کیلئے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک عوام کے رشتے دلوں سے جڑے ہوئے ہیں۔
پنجاب حکومت
لاہور میں شہباز شریف نے میرا اور میرے وفد کا یادگار استقبال کیا،ترک صدر
