لاہور: (م،لت+اے پی پی) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے خاندانی جھگڑوں کے ختم کرنے کا طریقہ بتا دیا ، کہتے ہیں اب پٹواری عوام کا خون نہیں چوس سکے گا ، ہر کسی کو وراثتی جائیداد شفاف طریقے سے ملے گی ، ارفع کریم ٹاور لاہور میں وزیر اعلیٰ نے پنجاب لینڈ اتھارٹی کے مرکزی ڈیٹا سنٹر کا افتتاح کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب خاندانی جھگڑے بہت ہی کم ہو جائیں گے ، اراضی کی ملکیت کے حوالے سے نیا نظام متعارف کرا دیا ہے ، نہ تو پٹواری عام آدمی کا خون چوسے گا اور نہ ہی کوئی اور ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے پٹوار کلچر کو جڑ سے ختم کر دیا ، پورے ریکارڈ کا بیک اپ اور اسی ریکارڈ کا متبادل انتظام بھی کر لیا ہے ۔ اب کوئی بھی ہیرا پھیری نہیں ہو سکتی ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں نظام درست نہیں ہو گا ، بیرون ملک کوئی عزت نہیں کرے گا ، وہ وقت قریب ہے کہ بیرون ملک پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر جانا جائے گا ۔
پنجاب حکومت
لاہور میں پنجاب لینڈ اتھارٹی کے مرکزی ڈیٹا سنٹر کا افتتاح
