لاہور: پبلک سیکٹر کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع
لاہور:(ملت آن لائن) پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں پیشرفت ہوئی ہے۔ نیب لاہور نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اور آشیانہ اقبال سوسائٹی کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب کی ہدایت پر نیب لاہور نے پبلک سیکٹر کمپنی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی، چیف سیکرٹری اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ نیب نے تمام متعلقہ افراد کو 22 نومبر تک تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ نیب نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے علاوہ محکمہ پی اینڈ ڈی سے صاف پانی کمپنی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور فاریسٹ کمپنی سمیت تمام پبلک سیکٹر کمپنیز کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔
پنجاب حکومت
لاہور: پبلک سیکٹر کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع
