پنجاب حکومت

لاہور ہائیکورٹ: سموگ سے متعلق درخواست

لاہور ہائیکورٹ : سموگ سے متعلق درخواست
لاہور:(ملت آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے سول سوسائٹی کے اراکین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ صوبے میں ناقص منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے اور ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے تحفظ ماحولیات کے قوانین کو نظرانداز کر دیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے آلودگی پر قابو نہیں پایا جا رہا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ آلودگی سے بچاؤ کیلئے ماحولیات کے تحفظ کے قوانین پر عمل کیا جائے۔عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت تمام فریقین سے 4 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ صوبے میں ناقص منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے اور ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے تحفظ ماحولیات کے قوانین کو نظرانداز کر دیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے آلودگی پر قابو نہیں پایا جا رہا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ آلودگی سے بچاؤ کیلئے ماحولیات کے تحفظ کے قوانین پر عمل کیا جائے۔