پنجاب حکومت

لودھراں الیکشن میں (ن)لیگ کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ آئندہ بھی حکومت (ن)لیگ کی ہوگی ،خولہ امجد

لودھراں الیکشن میں (ن)لیگ کی کامیابی

لودھراں الیکشن میں (ن)لیگ کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ آئندہ بھی حکومت (ن)لیگ کی ہوگی ،خولہ امجد
ملتان(ملت آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی خولہ امجد نے کہاہے کہ این اے 154کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتنے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی جیت اس بات کاثبوت ہے کہ آئندہ حکومت بھی (ن)لیگ کی ہوگی ،’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری معاشی ترقی (ن)لیگ کاہی کارنامہ ہے،حکومت ملک بھر کے دوردراز علاقوں میں تیزی سے ترقیاتی کام کرارہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں (ن)لیگ جیتی۔ انہوں نے کہاکہ لودھراں الیکشن کا نتیجہ ثابت کرتاہے کہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کوعوام پسند نہیں کرتے اورجوملک کی ترقی وفلاح وبہبود کے لئے کام کر رہا ہے عوام نے اس جماعت کے امیدوار کوووٹ دیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کے چچا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے چچا سابق چیئر مین بلدیہ پھول نگرحاجی رانا نثار احمد خاں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں، رانا محمد اسحاق خاں ایم این اے ، رانا محمد حیات خاں ایم این اے سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، حاجی رانا نثار احمد خاں گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں گلزار جاگیر میں ادا کی گئی اور بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔