لودھراں میں الزامات اورگالی کی سیاست کو شکست ہوئی‘ حمزہ شہباز
لاہور :(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پیسہ ہار گیا، خدمت جیت گئی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں الزامات اور گالی کی سیاست کوشکست ہوئی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پارٹی نواز شریف کی ہےاورلوگ ان کی بات سنتے ہیں جبکہ چوہدری نثاراپنا مؤقف ڈنکے کی چوٹ پربیان کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرمل بیٹھیں اورجمہوریت کومضبوط کریں، انہون نے کہا کہ دنیا پاکستان کی ترقی سے خوفزدہ ہے باہمی اتفاق کی ضرورت ہے۔ حمزہ شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دھمکیاں ہماری ترقی کے خوف کی وجہ سے ہیں۔ نوازشریف لودھراں جا کرعوام کی محبت کا شکریہ ادا کریں گے‘ مریم نواز واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لودھراں جا کرعوام کی محبت کا شکریہ ادا کریں گے۔