پنجاب حکومت

محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اورملک کیلئے نقصان دہ ہے، شہبازشریف

محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اورملک کیلئے نقصان دہ ہے، شہبازشریف
لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اورملک کیلئے نقصان دہ بھی ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اور ہم نے اپنی اس شناخت کو مضبوط سے مضبوط تربنانا ہے، محاذ آرائی ملک کیلئے نقصان دہ بھی ہے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بھی، نفاق اوراختلافات سے قومیں اور معاشرے آگے نہیں بڑھتے، یہ منزل باہمی اتحاد سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے اوروقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اتحاد کی قوت سے آگے بڑھے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے انتھک محنت اور جدوجہد کی ہے، حکومتی کاوشوں کے باعث توانائی بحران کے خاتمے کی گھڑی آن پہنچی ہے، پاکستان کو صحیح معنوں میں قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کے لئے مل کر کام کیا جائے۔