پنجاب حکومت

محکمہ بہبود آبادی پنجاب

محکمانہ کارکردگی رپورٹ
تعارف :
محکمہ بہبود آبادی پنجاب آبادی کے مسئلہ کو وسیع تر تناظر میں دیکھتے ہوئے عوامی سطح پر تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہی کی مہم کو فروغ دے رہا ہے جس کے تحت لوگوں میں یہ شعور عام کیا جارہاہے کہ بہتر وسائل کی فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ وسائل اور آبادی میں توازن پیدا کیا جائے۔
فیملی ویلفیئر سنٹر
فیملی ویلفیئر سنٹر بہبود آبادی پروگرام کے تحت خدمات فراہم کرنے میں مرکزی کردار ادا کررہاہے جو شہری و دیہی علاقوں میں کرائے کی عمارت میں قائم ہیں۔
* پنجاب بھر میں (1500+400)فیملی ویلفیئر سنٹرز کام کررہے ہیں۔
* یہاں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق سہولیات و خدمات مہیا کی جارہی ہیں۔
* جنرل بیماریوں کی روک تھام اور علاج معالجے کے لیے کام کیا جارہاہے۔
سیٹلائٹ کیمپ کی سرگرمیاں بھی موجود ہیں۔
فیملی ہیلتھ کلینکس(118)
* فیملی ہیلتھ کلینکس پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کا ایک بڑا اہم حصہ ہیں۔
* ڈاکٹر حضرات 119فیملی ہیلتھ کلینکس میں بطور ہیڈ کام کررہے ہیں۔
* یہ فیملی پلاننگ کی خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے سب ڈرمل امپلانٹ اور مانع حمل سرجری کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔یہاں سیٹلائٹ کیمپ سرگرمیاں بھی انجام دی جا رہی ہیں۔
مردوں کے مشاورتی سنٹرز (SH)
ان سنٹرز میں فیملی پلاننگ سروسز بشمول مردوں کی سرجیکل کونٹراسپشن اور میل RHکے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جارہاہے۔
سوشل موبلائزرز(1423)
1۔ یونین کونسل کی سطح پر 3300سوشل موبلائزرز کی بھرتی منظور شدہ ہے لیکن اس وقت 1423سوشل موبلائزرزکام کررہے ہیں۔
2۔ چھوٹے خاندان کورواج دینے کے لیے پروگرام میں مزید بہتری پیدا کرنے کے لیے ،قائل کرنے اور مردوں کی اچھے اور ذمہ دار باپ بننے کے لیے شمولیت کو ممکن بنایاجارہاہے۔ یہ سوشل موبلائزرز کیمپ لگا کر بھی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔
پاپولیشن ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (01)
یہاں محکمہ کے افسران اور عملے کو نان ٹیکنیکل ٹریننگ اور تعلیم دی جاتی ہے۔
علاقائی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس(04)
علاقائی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس مندرجہ ذیل شہروں میں قائم ہیں۔
لاہور
ملتان
فیصل آباد
ساہیوال
* ان ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں دو سالہ FWWsکا ڈپلومہ کورس کروایا جاتاہے۔
* ٹیکنیکل سٹاف کو پری سروس ٹریننگ دی جاتی ہے۔
* ٹیکنیکل سٹاف کے ریفریشر کورسز کروائے جاتے ہیں
فیملی ویلفیئر کلینکس کی استعداد کار کوبڑھانے کے لیے تین مہینوں پر مشتمل FWWsکا کورس بھی یہاں کروایا جاتاہے۔اس کے ساتھ ساتھ تعارفی اور متفرق ٹریننگز بھی ہوتی ہیں۔

مستقبل کے منصوبے
موبائل سروس یونٹس
جون 2016 تک 117موبائل سروس یونٹس میں سے38سروس یونٹسکو فنکشنل کردیا جائے گا۔
فیملی ویلفیئر کلینکس کی توسیع
2015-16تک کے دوران 200نئے فیملی ویلفیئر کلینکس کے قیام کا منصوبہ بن چکاہے۔
فیملی ہیلتھ سنٹرز کی تعمیر
2015-16کے دوران نئے 09فیملی ہیلتھ کلینکس بھی قائم کئے جائیں گے۔
CBFPWsکا تعارف
2015-16کے دوران CBFPWs600بھی شامل کئے جائیں گے۔
پرائیویٹ سیکٹر کا اشتراک
RMPsحکماء، ہومیو پیتھ، این جی اوز اور ہسپتالوں کے اشتراک سے بہبود آبادی کے پروگرامز کو مزید بہتر کیاجائے گا۔
تکمیل شدہ پراجیکٹ
2014-15تک فیملی ہیلتھ سنٹرز کو اپ گریڈ کیا گیاہے۔
جاری پراجیکٹ
1۔ 2014-17تک فیملی ہیلتھ کلینکس کی تعمیر کے جاری عمل کوممکن کر لیا جائے گا۔
2۔ جن سہولیات کے مہیا کرنے میں کمی رہ گئی ہے اسے پورا کیا جارہاہے۔
3۔ فیملی ویلفیئر کلینکس کی 2014-18تک توسیع 2014-16تک RTIsکو مزید بہتر کیا جارہاہے۔2014-16تک PWTIلاہور میں بہتری جارہی ہے۔