پنجاب حکومت

محکمہ خوراک کے گوداموں میں پڑی لاکھوں من گندم کیڑے کھانے لگے

محکمہ خوراک کے گوداموں میں پڑی لاکھوں من گندم کیڑے کھانے لگے

فیصل آباد: (ملت آن لائن)حکومت پنجاب محکمہ خوراک کے گوداموں میں پڑی لاکھوں من گندم کیڑے کھانے لگے تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتایاکہ محکمہ خوراک پنجاب فیصل آباد ریجن کے گوداموں میں 82لاکھ بوری گندم سٹاک میں موجود ہے ضلع فیصل آباد کے گوداموں میں 2015میں خریدی گئی 4لاکھ بوری اور 2016میں خریدی گئی 26لاکھ بوری گندم تا حال گوداموں میں موجود ہے سٹور کی گئی اس میں سے ما ہ رمضان کے بعد ایک دانہ فلور ملوں کو جاری نہ ہو سکا سٹاک میں پڑی گندم کو کیڑے کھا نے لگے کروڑوں روپے ما لیت کی گندم خراب ہو نے کا خد شہ محکمہ خوراک نے فلور ملوں کے لیے گندم کی قیمت 1300روپے فی 40کلوگرام مقرر کی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1250روپے فی 40کلوگرام ہے ریجن بھر کی فلور ملیں اوپن مارکیٹ سے سستے داموں گندم خرید کر زیادہ منا فع کما رہی ہیں ذرائع نے بتا یا کہ اگر حکو مت پنجا ب نے فلور ملوں کے لیے گندم کی فروخت پا لیسی فوری طور پر تبدیل نہ کی تو2018میں خریدی جا نے والی گندم سٹاک کرنے کے لیے پنجاب بھر میں گودام کم پڑ جا ئیں گے جس کی وجہ سے گندم خراب ہو نے کا خدشہ ہے فلور ملز مالکان نے پنجاب حکومت سے مطا لبہ کیا کہ وہ گندم کو ضائع ہو نے بچا ئے اور فلور ملز کے لیے جاری کی جا نے والی گندم پا لیسی میں تبدیلی کرئے ورنہ اوپن مارکیٹ سے گندم ختم ہو جا ئے فلور ملیں مہنگی گندم خرید نہیں سکیں گی اور گندم کی نئی فصل آنے سے پہلے آٹے کی قیمتوں اضا فے کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں آٹے کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ جس کی تما م تر ذمہ داری حکو مت پنجاب محکمہ خوراک پر ہو گی۔