پنجاب حکومت

مخالفین ثبوت لیکر آئے میرے اور نوازشر یف کے خلاف کر پشن ثابت ہوجائے سیاست کو خد احافظ کہہ دوں گا ’شہباز شر یف

لاہور(ملت + آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ فل کورٹس بٹھا ئے مخالفین ثبوت لیکر آئے اگر نوازشر یف اور میرے خلاف ایک دھیلے کی بھی کر پشن بھی ثابت ہوجائے تو سیاست کو خد احافظ کہہ کر قوم سے معاف مانگ لوں گا ‘ اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اورنج لائن ٹرین کی اس شاندار سواری کیلئے اگر مجھے اپنی جان بھی دینا پڑی تو دوں گا‘تحریک انصاف کا زور اگر بند پر ہی ہے تو لاہور کی دکانوں سے بند لیکر کھا لیں ، کسی کو پاکستان کی ترقی میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے‘ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے لوگوں نے کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرائے‘ تحریک انصاف اور ق لیگ جتنی چاہیں سازشیں کر لیں تمام ناکام ہوں گی اور اورنج لائن سمیت تمام عوامی ترقی کے منصوبے مکمل ہوں گے آئندہ سال سے سال ملک میں روشنی ہی روشنی ہو گی۔ وہ بدھ کے روز لاہور ایکسپو سنٹر میں پارٹی انتخابات کے بعد بلامقابلہ صوبائی صدر منتخب ہونے پر پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی شہبا زشر یف نے کہا کہ آج سب سے خدائے بزرگ و برتر کا شکر ادا کر تا ہوں اس کے بعد پشاورتاکراچی تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کر تا ہوں کہ جنہوں نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کیا۔ارکنوں نے ایک مرتبہ پھر میاں نوازشریف کو صد رمنتخب کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہی مسلم لیگ (ن) کے حقیقی لیڈر ہیں اور انہی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آگے بڑھے گی ۔ میں اللہ کا شکر ادا کر تا ہوں کہ مجھے ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کا صدر منتخب کیا گیا،مجھے آپ لوگو ں نے پہلے بھی ایک عہدہ دے رکھا ہے خادم پنجاب کا اور اب بھی آپ لو گوں نے ہی عہدہ اور عزت بخشی ہے، میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی بجائے خادم پنجاب کا لقب زیا دہ پسند کر تا ہوں ۔ 2018ء کے انتخابات میں اٹھا رہ ماہ رہ گئے ہیں تو د وبارہ آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں کہ دھرنے دیں گے ، اسلام آباد جام کر دیں گے ، بند کر دیں گے ۔ میں پو رے دعوے سے کہتا ہوں کہ گزشتہ تین سالوں میں لا ہور اور اسلام آباد کی میٹرو ، سیف سٹی منصوبوں، بجلی کے منصوبوں ،حویلی ، بھکی ، بلوکی میں اربوں ڈالر کے میگا پر اجیکٹس میں اگر ایک پیسے کی بھی کر پشن ثابت ہو جائے تو آپ کا ہاتھ اور میر اگریبا ن ہو گا۔ اس وقت قوم تیز ی سے ترقی کا سفر طے کر رہی ہے ، وزیر اعظم نے گزشتہ روز درست کہا کہ اگلے سال بجلی کے منصوبے مکمل ہو جائیں گے ، جنریٹر نہیں چلانے پڑیں گے ، سکول ، کا لج ، گھر ہر جگہ روشنی ہو گی ، 15سال کے اندھیرے ختم ہو جائیں گے،اس سے بڑا پاکستان میں کوئی انقلا ب نہیں ہو سکتا ۔ جب اتنی تیز رفتاری سے ملکی ترقی کی کیلئے کام ہو رہا ہے تو پھر یہ اسلام آباد بند کرنے کی سازش کیوں ؟جا م کرنے اور روکنے کی باتیں کیوں ؟پاک چین اقتصادی راہداری میں خلل ڈالنے کی سازش کیوں ؟وجہ یہ ہے کیونکہ اس ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے ، ترقیا تی منصوبے مکمل ہونے سے نو جوانوں کو روزگار ملے گا ، اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی کو تقویت ملے گی ، یہ اصل تکلیف ہے ، یہ حسد ہے ۔ اگر آپ کو بند چاہیے تو لاہور کی کسی بھی دوکان میں جائیں وہاں آپ کو ایک ہی دوکان میں درجنوں بند مل جائیں گے ۔ جو شخص کرپشن کے الزام لگا رہا ہے اس کے ایک طرف ایک ایسا شخص کھڑا ہے جس نے کر وڑوں روپے کے قرضے معا ف کر وائے ، اس نے کہا کہ میں نے 3کر وڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا ، میں پو چھتا ہوں کہ 50کر وڑ روپے کے قرضے معاف کر وا کر تین کر وڑ کا ٹیکس ادا کر کے کیوں قوم کو دھوکہ دیتے ہو؟دوسری طرف ایک قبضہ گروپ کھڑا ہے جس نے لا ہور کے چاروں طرف قبضہ کر کے کر وڑوں روپے کمائے ، وہ احتساب کی بات کر تا ہے ، میں سپریم کو رٹ سے ملتمس ہو ں کہ وہ فل کو رٹ بٹھائے اور انہی الزامات کی سماعت کر ے ، اگر کوئی میرے یامیاں نواز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی بھی کرپشن کا ثبوت لے آئے تو اعلان کر تا ہوں کہ سیا ست کوتمام عمر کیلئے خدا حافظ کہہ دوں گا اور معافی مانگ لوں گا۔لیکن اگر ان کے خلاف ثبوت مل گئے کہ انہوں نے قرضے معاف کروائے ، بیرون ملک جائیدادیں بنا ئیں تو پھر سپریم کو رٹ خود ہی فیصلہ کر لے ۔ انشاء اللہ آئندہ سال میاں نوازشریف کی قیادت میں بجلی کے اندھیرے ختم ہو ں گے ، ملتان کی میٹرو بس چل پڑے گی ۔ اورنج لائن ٹرین چین کا تحفہ ہے،اس کی مخالفت کر نیوالے ترقی کے دشمن ہیں ، یہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کے مترادف ہیں ۔یہ کہتے ہیں کہ ہمیں پاک چین اقتصادی راہداری سے کوئی اختلاف نہیں لیکن انہی کے وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ چین کے خلاف اورپا ک چین اقتصادی راہداری کے خلاف بیان دیتے ہیں ۔ چین وہ ملک ہے جس نے 46ارب ڈالر کی اتنی بڑی رقم کی سرمایہ کاری کا پیکج دیا ۔ اس 46ارب ڈالر میں سے 36ارب ڈالر صرف بجلی کے منصوبوں کیلئے ہے ۔ روس سے شام تک ، شام سے فرانس تک ، واشنگٹن سے کیوبا تک کو نسا ایسا ملک ہے کہ جس نے 46ارب ڈالر ہما رے حوالے کیے ہوں ؟اس لیے چین کاشکر گزار ہونا چاہیے ۔ ہم نے یہ سرمایہ کا ری لانے کیلئے چینی قیادت کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا یا ،ان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے ہما ری لاج رکھی اور آج منصوبے پر دن رات کام جا ری ہے ۔ چین پو ری دنیا میں پاکستان کا محسن ہے ، اگرمخالفین کو بھی چین سے محبت ہے تو وہ یہ کہیں کہ ہم اور ہما ری نسلیں بھی تمہیں یا د رکھیں گی ۔