پنجاب حکومت

مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 6 مشتبہ افراد زیر حراست

مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 6 مشتبہ افراد زیر حراست
لاہور:(ملت آن لائن) پولیس کے مطابق سرچ آپریشن شادمان، اچھرہ اور نولکھا کے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر ہاسٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلوں اور فلیٹس کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 6 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن 12 ربیع الاول کے موقع پر دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر کیا گیا۔