پنجاب حکومت

مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست
لاہور:(ملت آن لائن) عدلیہ مخالف بیانات دینے پر مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی۔ مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست گزار اظہر صدیق نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ نظر ثانی درخواستوں کے فیصلے کے بعد توہین آمیز ٹویٹ کیے گئے اور عدلیہ کا مذاق اڑایا گیا جب کہ مریم نواز نے پاناما لیکس فیصلے اور فاضل ججزکو متنازع بنانے کی کوشش کی، وہ ججزکی کردار کشی کر رہی ہیں۔