پنجاب حکومت

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اصولی سیاست کی، پرویز ملک

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اصولی سیاست کی،پرویز ملک

لاہور(ملت آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہپاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے جس کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، آمریت کے بدترین دور میں بھی حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے،آئندہ بھی آمریت کا مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے، باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا‘ تاہم عوام کے روشن مستقبل کیلئے ہر حد تک جائیں گے،جب تک جان میں جان ہے‘ عوام کی خدمت کے مشن کو جانفشانی سے پورا کرتے رہیں گے، پنجاب کے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیار میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار رانا احسن شرافت،سمیرا امجد،ثمرہ نذیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے منصوبے شفافیت‘ رفتار اور اعلیٰ معیار کی خود گواہی دے رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ساڑھے چار برس کے دوران حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث پاکستان میں کرپشن کنٹرول کرنے کے عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، ماضی کے حکمرانوں نے وسائل کو بے دردی سے لوٹا، ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن‘ لوٹ مار اور غلط پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیا ہے، عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے۔