لاہور: (ملت آن لائن)حکو مت پنجا ب نے معاشی ترقی کے عمل میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے متعدد ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کی بدولت آج خواتین بینکنگ ، تعلیم ، صحت ، افواج ، پولیس اور دیگر شعبوں میں اہم خدمات سرانجام دے رہی ہیں، حکومت کے وژن کے مطابق خواتین کی معاشی ترقی کو وویمن پیکیج میں شامل کیا گیا ہے چو نکہ مضبوط معیشت کے بغیر ملکی معاشی استحکام ممکن نہیں اور آبادی کے اس بڑے حصے کو مرکزی دھارے میں لا کر ہی معاشی و معاشرتی ترقی کا حصول ممکن ہے
محکمہ ترقی خواتین پنجاب کی تر جما ن کے مطا بق خواتین کا فعال کردار نہ صرف انکے حقوق کا ضامن ہے بلکہ متوسط طبقے کی خواتین کیلئے بھی حوصلہ افزاء اور ان کے عزم کو تقویت فراہم کر سکتے ہیں لہذاسی سوچ کے تحت اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے انہیں فیصلہ سازی کے عمل میں بھی شامل کیا جا رہا ہے تا کہ وہ صوبے کی معاشی و معاشرتی ترقی میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین معاشرے کی فلا ح و بہبود کیلئے نا قابل فراموش فرائض سر انجام دے رہی ہیں اس لیے انہیں کلیدی نشستوں پر براجمان ہونا چاہیے تاکہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں لایا جا سکے۔
پنجاب حکومت
معاشی ترقی کے لیے خواتین کی شمولیت یقینی: ترجمان محکمہ ترقی خواتین
