لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2013 کے مقابلے میں 2017 کا پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہے‘ پاکستان میں امن بحال ہورہا ہے‘ توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام ہورہا ہے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان ی بقاء کی جنگ ہے‘ سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف یکسو ہے‘ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو مسائل کے چنگل سے نکالیں گے۔ جمعہ کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ ظریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں امن‘ امید ‘ روشنیوں کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں 2013 کے مقابلے میں 2017 کا پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہے۔ پاکستان میں امن بحال ہوا ہے توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف یکسو ہے۔ دیار غیر میں لاکھوں کی تعداد میں رہنے والے پاکستانی وطن عزیز کے عظیم سفیر ہیں وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو مسائل کے چنگل سے نکالیں گے۔
پنجاب حکومت
معاشی طور پر 2013 کے مقابلے میں 2017 کا پاکستان مستحکم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
