پنجاب حکومت

ملاوٹ کا دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: شہباز شریف

ملاوٹ کا دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: شہباز شریف
لاہور: (ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اشیائے خردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فوڈاتھارٹی کو کارروائیاں تسلسل سے جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ اشیائے خردونوش میں ملاوٹ اور اِس کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے لاہور میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اتھارٹی کی کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کا دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی طرف سے فوڈ اتھارٹی حکام کو زہریلی سبزیاں اُگانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کے ساتھ یہ ہدایت بھی کی کہ معیاری اشیائے خردونوش کی ہر قیمت پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ شہبازشریف نے اتھارٹی کے حکام کو اپنا کام محنت سے جاری رکھنے کی ہدایت کے ساتھ اتھارٹی کے ورکرز کی بیرون ملک تربیت کی ہدایات بھی جاری کیں۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حوصلے بلند ہیں اور ابھی تک سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سمیت کسی کو بھی یہ سمجھ نہیں آرہی کہ انہیں کن گناہوں کی سزا دی جارہی ہے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کرپشن کا کیس نہیں ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو کرپشن کی بجائے اقامہ پر سزا دی ہے، وہاں سے انہیں کلین شیٹ بھی مل گئی ہے۔مشاہداللہ خان نے کہا کہ ہماری نظر میں نواز شریف نے جو گناہ کئے ہیں وہ یہ ہیں کہ نواز شریف نے پاکستان کا وقار بلند کیا ، پاکستان سے اندھیروں کو مٹایا ،دہشت گردی کو ختم کیا ،سڑکیں بنائیں،موٹرویز بنائے، ایئرپورٹ بنائے،سٹاک ایکسچینج ،جی ڈی پی اور تمام اکنامک اشاریے مثبت ہیں اور اسے ساری دنیا مانتی ہے۔