پنجاب حکومت

ملتان تباہی سے بچ گیا، 5 دہشت گرد گرفتار، بم برآمد

ملتان تباہی سے بچ گیا، 5 دہشت گرد گرفتار، بم برآمد
ملتان/لاہور:(ملت آن لائن) ملتان میں سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کر 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور 5 ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیے۔ ملتان میں ہیڈ محمد والا کے قریب سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کر 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور 5 ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیے جنھیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا جب کہ ایک پسٹل بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیا ہے جو اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔