پنجاب حکومت

ملتان میں سیزنل انفلوئنزا بے قابو، 3 ڈاکٹر بھی وائرس کی لپیٹ میں آگئے

ملتان میں سیزنل انفلوئنزا بے قابو، 3 ڈاکٹر بھی وائرس کی لپیٹ میں آگئے

ملتان: (ملت آن لائن) ملتان میں سیزنل انفلوانزا نے ڈاکٹروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، نشتر ہسپتال کے تین ڈاکٹرز میں وائرس کی تصدیق، ایک لیڈی ڈاکٹر کو بھی مرض کے شبہ میں آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔ نشتر ہسپتال ملتان مین سیزنل انفلوانزا کے شبہے میں مزید 8 افراد کو داخل کیا گیا تاہم تین ہفتوں کے دوران 32 مریضوں میں مرض کی تصدیق ہو گئی۔ نشتر ہسپتال کی 2 لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 ڈاکٹرز میں سیزنل انفلوانزا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تینوں کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ 15 دسمبر سے اب تک سیزنل انفلوانزا کے شبہ میں کل 82 مریضوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم 32 مریضوں میں مرض کی تصدیق ہوئی جن میں سے 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

……………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کی ہیلتھ انشورنس کا فیصلہ

لاہور: (ملت آن لائن) مام ججزکی ذاتی معلومات طلب، اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرارڈسٹرکٹ جوڈیشری نے پنجاب کے تمام ججز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کا ماتحت عدالتوں کے ججوں اور ان کے بچوں کی ویلفیئر کیلئے بڑا فیصلہ، لاہور سمیت پنجاب کے تمام ججوں کی ہیلتھ انشورنس کی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کی ویلفیئر کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ہیلتھ انشورنس کا فیصلہ کیا ہے اور تمام ججزکی ذاتی معلومات طلب کرلیں۔ اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرارڈسٹرکٹ جوڈیشری نے پنجاب کے تمام ججز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ میں کہا ہے کہ ججز کے بچوں کی تعلیمی ویلفیئر کے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں، ججز کی ہیلتھ انشورنس کیلئے ذاتی تفصیلات درکار ہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جج نئی جوڈیشل کالونی میں پلاٹ کے حصول کی خواہش مندی کا اظہار کریں۔