ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشتگر ہلاک
ملتان: (ملت آن لائن) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جلال پور پیر والا میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں پانچ دہشتگرد چھپے ہوئے تھے۔ دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ہلاک دہشتگرد کی شناخت اجمل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے ایک رائفل، پسٹل اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
پنجاب حکومت
ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشتگر ہلاک
