لاہور۔16 اکتوبر(ملت + اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی سیاست صرف ذاتیات کی سیاست رہ گئی ہے ،غیروں کے ایجنٹ ایک مرتبہ پھر ملکی ترقی میں رکاوٹ بننے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں ، لیکن عوام بار بار ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ،پی ٹی آئی کی قسمت میں مایوسیاں ہی مایوسیاں ہیں۔گذشتہ روز لاہور دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ30اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنا ریاست کو دھمکی دینے کے مترادف ہے، ن لیگ کی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، پی ٹی آئی پہلے بھی بہت کچھ اس ملک اور قوم کے ساتھ کرچکی ہے ایک مرتبہ پھر اپنا شوق پورا کر لے۔انہوں نے کہا کہ جوبھی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہے خوشی سے کرے یہ ان کا جمہوری حق ہے بلکہ حکومت احتجاج کرنے والوں کو نہ صرف سکیورٹی فراہم کرے گی بلکہ دیگر ضروریات کا بھی خیال رکھے گی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جماعت نہیں بلکہ قبضہ مافیا کا ایک گروہ ہے جس نے ایک سیاسی جماعت کا لبادہ اڑھ رکھا ہے، یہی وجہ ہے یہ جماعت عوام میں پذیرائی حاصل نہیں کرسکی۔
پنجاب حکومت
ملکی معیشت درست سمت جا رہی ہے: عمران نذیر
