لاہور:(ملت) : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج تحصیل کوٹ ادو کے گاؤں دائرہ دین پناہ میں صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیرملک احمد یار ہنجرا سے ان کے والدسابق پارلیمنٹیرین ملک اجمل یار ہنجرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے صوبائی وزیرملک احمد یار ہنجرا اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک اجمل یار ہنجرا مرحوم عوامی خدمت سے سرشار سیاستدان تھے اورانہوں نے علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر کام کیا۔وزیراعلی نے کہا کہ ملک اجمل یار ہنجرا کے انتقال سے مسلم لیگ (ن) ایک مخلص اور دیرینہ ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔
پنجاب حکومت
ملک احمد یار ہنجر ااور اہل خانہ سے ہمدردی اور اظہار افسوس
