لاہور:(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ چیچہ وطنی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر فیصلہ کردیا کہ ملک میں منفی اور انتشار کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔ این اے 162 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر طفیل جٹ کومبارکباد دیتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) لیگ کے نامزد امیدوار کی کامیابی عوام کی قیادت اور پالیسیایوں پر اعتماد کا اظہار ہے چیچہ وطنی کے باسیوں نے ثابت کردیا کہ وہ بے لوث اور خدمت کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج دھرنا سیاست کرنے والوں کے لئے بڑا سبق ہے عوام نے فیصلہ کردیا ہے کہ ملک میں منفی سیاست اور انتشار پھیلانے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں عوام نے الزام تراشی اور جھوٹ بولنے والے سیاستدانوں کو رد کرکے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ (ن) 2013 کے عام انتخابات کی طرح اب بھی عوام میں مقبول ہے ہم عوامی خدمت کا سفر نئے عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
پنجاب حکومت
ملک میں منفی اورانتشار کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں، شہباز شریف
