پنجاب حکومت

موجودہ حالات میں نفاق اورانتشارکی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں‘ شہباز

لاہور: (ملت+ آئی ا ین پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نفاق اور انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں‘ نفاق اور تصادم کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں‘ قومی مفاد کے سامنے ذاتی مفاد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ بدھ کو وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حالات میں نفاق اور انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اتحاد اور یکجہتی کے راستے پر چلنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ نفاق اور تصادم کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں کیونکہ قومی مفاد کے سامنے ذاتی مفاد کی کوئی حیثیت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر کی ذاتی مفادات کی سیاست کسی طور پر بھی مناسب نہیں ۔ مادر وطن کی حفاظت ہمیں سیسہ پلائی دیوار بننے کا درس دیتی ہے۔ (ن غ)