پنجاب حکومت

نوازشریف سے شہبازشریف کی جاتی امرا میں اہم ملاقات

نوازشریف سے شہبازشریف کی جاتی امرا میں اہم ملاقات
لاہور:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز زیر سماعت ہیں جن میں نوازشریف پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ ان کی اگلی پیشی 14 نومبر کو ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

قبل ازیں وزیراعلی پنجاب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے مطالبے کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کا جمہوریت کے استحکام کیلئے مثبت کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ وہ لوگ جو اپنے صوبے میں کچھ نہیں کرسکے اب قبل از وقت انتخابات کا سوشہ چھوڑ رہے ہیں، پاکستان کو جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کے باعث جان بوجھ کر نقصان پہنچا یا گیا ہے۔