نیازی صاحب عوام کی عدالت میں جانے سے خوفزدہ ہیں،شہباز شریف
لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب نےعوام کی خدمت کے کھوکھلے نعرے لگائے، نیازی صاحب عوام کی عدالت میں جانے سے خوفزدہ ہیں، عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لئے خون پسینہ بہانا اورمٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب عوام کی عدالت میں جانے سے خوفزدہ ہیں،نیازی صاحب نےعوام کی خدمت کے کھوکھلے نعرے لگائے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لئے خون پسینہ بہانا اور مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے کے پی کاحلیہ بگاڑ دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دیانتداری سے بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا ہے ، عوام کے 2013 کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی، آج ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں۔
عمران خان نے جھوٹ بول بول کر معیشت کا بیڑا غرق کر دیا: شہباز شریف
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، کے پی عوام نے ووٹ دیا، عمران خان معاشی حالات کا بیڑا غرق کردیا، عمران خان نے دھرنا اور لاک ڈاؤن کرکے وقت ضائع کیا.عمران خان نےکے پی میں پانچ سال جھوٹ بول کربرباد کیے۔ اس سے قبل بھی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے منصوبے شفافیت، تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کی خود گواہی دے رہے ہیں، ہماری حکومت نے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے قومی وسائل بچا کر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچت کی نئی مثال قائم کی گئی ہے، عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے، جب تک جان میں جان ہے، مشن کو جانفشانی سے پورا کرتے رہیں گے۔