پنجاب حکومت

نیازی صاحب نے گالم گلوچ اور ناشائستگی کی سیاست کو پروان چڑھایا، شہباز شریف

نیازی صاحب نے گالم گلوچ اور ناشائستگی کی سیاست کو پروان چڑھایا، شہباز شریف

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیازی صاحب نے گالم گلوچ اور نا شائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا، عوام جھوٹ کے ماہر سیاستدان کی انتشار پر مبنی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے صوبے میں بد ترین کارکردگی دکھانے والے جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں، منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنے والوں کو پہلے بھی کچھ نہیں ملا اور آئندہ بھی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ہے. انہوں نے کہا کہ عوام کو نعروں، کھوکھلے دعوؤں اور منفی سیاست سے سروکار نہیں ہے، ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور جھوٹ کے مصنوعی سہارے سے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی. وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے پاکستان کےعوام حساب لیں گے جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے اور عوامی مفاد میں شروع کیے گئے ترقیاتی کاموں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے.
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے مزید انکشافات، کروڑوں کی رقم کہاں گئی؟
شہباز شریف نے پاکستان انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب نہ خود کام کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں، انہوں نے کے پی کے کا حال برا کردیا ہے اور پنجاب کی ترقی کے آگے روڑے اٹکانے کی کوشش کررہے ہیں.