نیب کا رائے ونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پر شہباز شریف کو نوٹس
لاہور:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک اور نوٹس کے ذریعے رائے ونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پر جواب طلب کر لیا ہے ۔ نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کو یہ دوسرا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں 22 جنوری کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کے لیے بھی طلب کیا گیا تھا۔
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم: نیب کا بلایا جانا بدنیتی پر مبنی ہے، شہباز شریف
نیب میں پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس میں نیب کی جانب سے بلائے جانے کو بدنیتی قرار دیا تھا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دوسرا نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے رائے ونڈ میں غیر قانونی سڑک کی تعمیر پرجواب طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے شہبازشریف کو 29 جنوری تک دستاویزات اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔