ن لیگ مثبت سیاست کے باعث مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، شہبازشریف
لاہور:(ملت آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ مثبت سیاست کے باعث مقبول ترین جماعت بن چکی ہے،عوام نے ضمنی انتخاب میں منفی سیاست کرنیوالوں کوآئینہ دکھایا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ن لیگی حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی خدمت کی سیاست کی فتح ہے، عوام نے ضمنی انتخاب میں منفی سیاست کرنیوالوں کوآئینہ دکھایا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرگودھا ضمنی الیکشن میں عوام نےثابت کردیا لیگی پالیسیوں پر اعتماد ہے، لودھراں کے بعد سرگودھا میں بھی انتشار کی سیاست والوں کوشکست ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام نے منفی سیاست کرنے والوں کومسترد کرکے واضح پیغام دیا ہے ، عوام نے پیغام دیاملک میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، ن لیگ مثبت سیاست کے باعث مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔
ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، شہباز شریف
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، ہمیشہ عوام کی خدمت کی اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے، عوامی فلاح و بہبود کےترقیاتی منصوبے بنائے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت میں آج ہم سرخرو ہیں، ہمیشہ کرپشن کےخلاف رہا، دامن پرکوئی داغ نہیں، ن لیگ نےخدمت کی سیاست کی،مخالفین الزامات کی گرداڑاتے رہیں۔ انھوں نے مزید کہا تھا کہ سرمایہ کاری کرنیوالے دوسرے ممالک کیا سوچتے ہوں گے، یہ بات جھوٹےالزامات لگانے والوں کوسوچنا چاہئے۔