لاہور میں (ن) لیگ کی بیٹھک
لاہور: (ملت آن لائن) (ن) لیگ کی لاہور میں بیٹھک، جاتی امرا میں نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ خارج از امکان قرار دیا اور کہا تمام سیاسی حلیفوں سے رابطے مزید تیز کئے جائیں۔ قبل ازیں وزیراعلی پنجاب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے مطالبے کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کا جمہوریت کے استحکام کیلئے مثبت کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ وہ لوگ جو اپنے صوبے میں کچھ نہیں کرسکے اب قبل از وقت انتخابات کا سوشہ چھوڑ رہے ہیں، پاکستان کو جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کے باعث جان بوجھ کر نقصان پہنچا یا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دشنام طرازیاں کرنے والوں کی کارکردگی اپنے صوبے میں سب کے سامنے ہے، ملک کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
قبل ازیں وزیراعلی پنجاب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے مطالبے کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کا جمہوریت کے استحکام کیلئے مثبت کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ وہ لوگ جو اپنے صوبے میں کچھ نہیں کرسکے اب قبل از وقت انتخابات کا سوشہ چھوڑ رہے ہیں، پاکستان کو جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کے باعث جان بوجھ کر نقصان پہنچا یا گیا ہے۔