لاہور:(ملت) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لارڈمیئر کرنل (ر) مبشر جاویدنے ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کا قیام شہریوں کے نچلی سطح پرمسائل کے حل میں ممدو معاون ثابت ہوگا اوربلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے منصب کا تقاضا ہے کہ وہ خدمت، محنت اور دیانت کو شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت اور ان کے مسائل کا حل بلدیاتی نمائندگان کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے کیونکہ خدمت، محنت اور دیانت کو اپنا کر ہی شہریوں کی توقعات پر پورا اترا جاسکتا ہے۔وزیراعلیٰ نے لارڈمیئر کا منصب سنبھالنے پر کرنل (ر) مبشر جاوید کو مبارکباد دی۔لارڈمیئر کرنل (ر) مبشر جاوید بے کہا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق شہریوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
پنجاب حکومت
وزیراعلیٰ سےکرنل (ر) مبشر جاوید کی ملاقات
