پنجاب حکومت

وزیراعلیٰ سے غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی ملاقات

لاہو:(ملت): وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔تجارتی و معاشی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران معاشی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی لانے کے منصوبے تیزرفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعتی و تجارتی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے۔پاکستان روشنی، امید اور امن کے سفر کی جانب گامزن ہے اوراب پاکستان میں صرف ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہوگی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو پرامن اورمعاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔